Wednesday, 3 January 2018

پاکستان اور ترکی ہر طرح کے حالات میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں: طیب اردوان

https://goo.gl/8tKehN

امریکی صدر کی دھمکی پر ترکی پاکستان کیساتھ کھڑا ہو گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے  صدر ممنون حسین کو فون کیا۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکی ہر مشکل میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی قربانیاں تاریخی اور شاندار ہیں جبکہ امریکی صدر کا ٹویٹ ناپسندیدہ عمل ہے۔



ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تاریخی اور شاندار ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ ناپسندیدہ جبکہ پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہر طرح کے حالات میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک بھائیوں کے محبت بھرے پیغام سے فخر کا احساس ہوا، پاکستان تعاون کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن ہمارے جذبات کی قدر نہیں کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکہ کے نامناسب پیغام کا مناسب جواب دے گا۔


Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اردوان, اور, بشانہ, ترکی, حالات, شانہ, طرح, طیب, میں, پاکستان, کھڑے, کے, ہر, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...