https://goo.gl/itaQUL
پانچویں ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ویلنگٹن کے بیسن ریزرو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے تاہم پاکستان کی 19 رنز پر 2 وکٹیں گر چکی ہے جب کہ حارث سہیل کے ساتھ بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری، عمر امین 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر فخر زمان بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، اوپنر مارٹن گپٹل نے سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے، روس ٹیلر نے بھی نصف سنچری بنائی اور 59 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ رومان رئیس نے کولن منرو کو 34 اور ہنری نکہولس کو 1 رن پر آؤٹ کیا، عامر یامین نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف نے ٹام لیتھم کو 2 رنز پر آؤٹ کرکے دوسری وکٹ اپنے نام کی جب کہ مچل سینٹنر 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتام پر دی گرینڈہوم 29 رنز اور ٹم ساؤتھی 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے تاہم وائٹ واش سے بچنے کے لیے سیریز کے آخری میچ میں شاہینوں کو کڑی محنت کا سامنا ہے۔
قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شعیب ملک، محمد عامر، حسن علی کی جگہ عمر امین، محمد نواز اور عامر یامین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹرینٹ بولٹ کی بجائے میٹ ہینری کو جگہ دی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment