Saturday, 20 January 2018

امریکی تعاون کے بغیر فوج اور حکومت 6 ماہ بھی نہیں چل سکتی: افغان صدرکا اعتراف

https://goo.gl/YrbxuW
افغانستان کے صدراشرف غنی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکتی۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے اپنی حکومت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے اور اپنی حکومت کے مکمل طور پر امریکا پر انحصار کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی حمایت کے بغیر افغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی اورافغان حکومت کا وجود بھی باقی نہیں رہ سکتا۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے، درجنوں خودکش حملہ آور افغانستان بھیجے جارہے ہیں، پشتون بیلٹ کے بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور کابل حکومت انہیں بے دخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

طالبان کی طاقت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہم محاذ جنگ میں ہیں، طالبان نے عوام کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ حکومت پریقین کرنے پر آمادہ نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا افغانستان کےدفاعی بجٹ کا 90 فیصد ادا کرتا ہے جب کہ 16 سال کی اس طویل جنگ میں امریکا کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...