Monday, 22 January 2018

حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے: راؤ انوار

https://goo.gl/XCyjjf

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اور سلطان خواجہ پر اعتماد نہیں ہے کیوں کہ حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔ زرائع کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اور سلطان خواجہ پر اعتماد نہیں ہے، ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں 4 بار آپریٹر سے رابطہ کیا، رابطے کے باجود انکوائری میں پیش ہونے کے لیے نہیں بلایا گیا جب کہ انکوائری کمیٹی کو مبینہ دہشت گرد قاری احسان سے متعلق بھی بتایا۔



راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مقابلہ ایس ایچ او نے کیا اور انکوائری میرے خلاف ہو رہی ہے، ہر مقابلے کے بعد سامنے آکر ذمے داری قبول کی تاکہ پولیس کا مورال بڑھے مگر تمام حقائق جاننے کے بعد بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی سلطان خواجہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ راؤ انوار غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کمیٹی نے کئی بارطلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، راؤ انوار نقیب اللہ کو دہشت گرد ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔


یاد رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف شہریوں کے شدید احتجاج پر راؤ انوار کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد نقیب اللہ محسود کو بے گناہ اور پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انوار, بجائے, بدنام, جارہا, جاننے, حقائق, راؤ, مجھے, پاکستان, کیا, کے, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...