Monday, 22 January 2018

اسرائیل اور فلسطین کی رضامندی سے امریکہ دوریاستی حل کیلئے تعاون کرے گا: امریکی نائب صدر

https://goo.gl/rMJXEc
امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں کی رضامندی کی صورت میں امریکہ دوریاستی حل کیلئے تعاون کرے گا۔

انہوں نے یہ بات مصر کے صدر عبد الفتح الیسسی سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہا کہ انہوں نے الیسسی کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ مقبوضہ المقدس کے مقدس مقامات کو ان کی اصل حالت میں برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

مصر کے ایوان صدرسے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ عبدالفتح الیسی نے مائیک پینس کو بتایا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ صرف دوریاستی حل کی بنیاد پر مذاکرات کے زریعے طے ہوگا۔

امریکہ کے نائب صدر امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مشرق وسطی کا دورہ کررہے ہیں۔ امریکی نائب صدر اردن کا بھی دورہ کرینگے جہاں وہ اسرائیل جانے سے پہلے آج شاہ عبد اللہ دوم سے معاونین کے بغیر ملاقات کرینگے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...