Thursday, 25 January 2018

رائو انوار کس ملک اور کونسا طریقہ اختیار کرکے فرار ہونے جارہے ہیں؟ تیاریاں مکمل ہونے کا انکشاف

https://goo.gl/n8hGV1
اسلام آباد (نیوزڈیسک) نقیب اللہ محسود کے قاتل ایس ایس پی راو انوار کی جانب سے طورخم بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کی تیاریاں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی پولیس راو انوار قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد سے پہلی مرتبہ مشکلات کاشکار ہوئے ہیں۔سپریم

کورٹ کے حکم پر راو انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا چکا ہے۔ جبکہ انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تاہم راو انوار پراسرار طور پر اچانک غائب ہو گئے ہیں۔ راو انوار کی روپوشی کے حوالے سے اب تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ راو انوار اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ جبکہ وہ طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان فرار ہونے کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...