https://goo.gl/AuHCjy
بھارت میں مشکلات کا شکار فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اورشاہد کپور کی متنازعہ ترین فلم’’پدماوت‘‘آج بھارت میں ریلیز کردی گئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود فلم پر چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں مکمل طور پابندی عائد ہے جب کہ متعدد شہروں میں بھی فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں، البتہ بھارت میں مشکلات کا شکار ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں گرین سگنل مل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم کو ’’یو سرٹیفیکیٹ‘‘جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے پاکستان میں ہرعمر کے افراد فلم دیکھ سکتے ہیں ۔ پاکستان سنسربورڈ آف فلم سنسر (سی بی ایف سی)کے چیئرمین مبشر حسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیچر فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہم لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کے معاملے پر بالکل بھی جانب دار نہیں ہیں۔
مبشر حسن نے سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ اس فلم پر اس لیے پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ اس میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کی گئی تھی۔
Central Board of Film Censors #CBFC has declared a feature film containing Indian cast & crew #Padmaavat without any excision suitable for public exhibition in the cinemas with a ‘U’ certification. #CBFC #Unbiasedforartscreativity&healthy entertainment
— Mobashir Hasan (@BABUCRATE) January 24, 2018
پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹر ستیش ریڈی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتے میں شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملنے کی توقع ہے، جب کہ کچھ ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا فلم میں علاؤالدین خلجی کی غلط تصویر پیش کرنے پر شاید لوگوں کی جانب سے احتجاج سامنے آئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوااور فلم کی ریلیز میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں ہوئی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment