Saturday, 20 January 2018

پاکستان میں مارشل لا لگانے کی تیاریاں، کون مارشل لا لگوانا چاہتا ہے؟ سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا

https://goo.gl/cBxrfN
اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہاکہ شیخ رشید نے جب سے مارشل لاء کی نوکری کی ہے ان کی طبیعت میں فتور آگیا ہے حالانکہ وہ ایک اچھے سیاسی کارکن تھے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارلیمنٹ سے محبت نہیں ہے وہ یہ چاہتے ہیں کہ یہاں مارشل لاء لگے اوروہ وزیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو بڑا لیڈر کہتے ہیں انہیں تو گالیاں نہیں دینی چاہئیں تھیں۔

جس پارلیمنٹ کے وہ رکن منتخب ہوئے اسے ہی گالیاں دے رہے ہیں ۔ بڑے سیاستدان کو سوچ کر بات کرنی چاہیے۔ وہ کسی اور ادارے پر لعنت نہیں بھیجتے پارلیمنٹ پر اس لئے لعنت بھیجی ہے کیونکہ یہ کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جن لوگوں نے گزشتہ روز تقاریر کی ہیں انہوں نے عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے کیونکہ وہ کیس عدلیہ میں زیر سماعت ہے۔ تحریک استحقاق کے ذریعے ان کو یہاں طلب کرکے معافی منگوائی جائے اور یہ معافی مانگ بھی لیں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...