https://goo.gl/3wS4mt
لاہور(نیو زڈیسک ) قومی ویمن کرکٹر عائشہ ظفر نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑی جویریہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا ” جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا“ گا رہی ہیں، جویریہ خان نے اتنے خوبصورت انداز میں یہ گانا گایا کہ ان کی یہ ویڈیو بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔ویمن کرکٹر عائشہ ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ دیکھو کون گا
رہا ہے؟، جویریہ خان ، میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے میں خود کو روک نہیں پارہی‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان ایک میز پر بیٹھی ہیں اور موبائل پر ممکنہ طور پر سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہیں ۔ اس دوران وہ اتنی مگن ہیں کہ گنگنانے کے انداز میں گانا گاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لارہی ہیں۔ عائشہ ظفر جو پاس ہی بیٹھی ہیں انہوں نے جب جویریہ خان کی مدھر آواز سنی تو ایک اچھے سامع کی طرح انہوں نے نہ صرف انتہائی انہماک کے ساتھ ان کا گانا سنا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنالی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
قومی ٹیم کی خاتون کھلاڑی جویریہ خان کا دوسرا چہرہ سامنے آگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment