Thursday, 18 January 2018

حفیظ نے ونڈے کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، مداحوں کیلئےیقین کرنا مشکل

https://goo.gl/svibBP
نیلسن(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے دسویں پلیئر بن گئے ہیں۔محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ

میں 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی کیریئر کی 6 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ وہ اب تک 197 میچز میں 6020 رنز بنا چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے، سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے اور جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...