https://goo.gl/5ayu3E
قصور(نیوز ڈیسک) قصور میں7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ زینب کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا تھا، گزشتہ روز بچی کی لاش ذکی اڈہ کے قریب سے ملی۔ بچی کے والدین عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں انکی واپسی پر بچی کی نماز جنازہ ادا کیجائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے
ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، معصوم بچی کے قتل کے ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول بچی کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا، میں کیس پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔دوسری جانب معصوم زینب کے قتل کے خلاف شہری اٹھ کھڑے ہوئے۔ وکلاء نے جہاں ضلع بھر میں ہڑتال کی تو تاجر بھی شٹر ڈاؤن کر کے زینب کے دکھ میں شریک ہوئے۔ قصور میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ ایک سال کے دوران اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کیے گئے بچوں کی تعداد 12 ہو گئی لیکن پولیس ایک ملزم کو بھی گرفتار نہ کرسکی تاہم مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 60 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے خانہ پری ضرور کر لی گئی ہے اور زینب کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی ہے۔زیادتی کے بڑھتے
واقعات پر پولیس کا ایکشن مبینہ مقابلوں کی صورت میں ضرور سامنے آیا ہے جہاں ایک سال کے دوران 3 افراد مارے جا چکے ہیں۔ قصور میں بچیوں کے اغواء اور زیادتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی 7 سالہ کائنات کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جو اس وقت چلڈرن اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ علاقے مکینوں کا ایک ہی سوال ہے ہمارے بچے مر رہے ہیں اور پولیس تماشائی بنی ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Thursday, 18 January 2018
پاکستان کے بڑے شہر میں7سالہ بچی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ انسانیت بھی شرماگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment