Friday, 19 January 2018

امریکی دھمکی:عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو”چوہا“قرار دے دیا

https://goo.gl/oPfbPw
اسلام آباد(نیوزڈیسک):چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو”چوہا“ قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟چوہا کدھر ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کی طرف سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پاکستان کانام واچ لسٹ میں

ڈال دیاگیاہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمہ دارکون ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک نے سب سے زیادہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں ۔اس ملک کوہی افغان جنگ میں ناکامی کاذمہ دارٹھہرادیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایساکیوں ہوا؟ کہ قربانیاں بھی دیں، اربوں ڈالر کانقصان بھی ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی قیادت خود پاکستان کوبدنام کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف دنیا میں پاکستان کی حیثیت بحال کروائے گی۔ہم نے امریکا کے کہنے پراپنے علاقے تباہ کردیے۔لیکن امریکا نے اپنی ناکامیوں کابوجھ پاکستان پرڈال دیا۔انہوں نے واضح کیاکہ ہمیں امریکا سے 25ارب کیلئے ذلیل ہونے کی ضرورت نہیں ۔ہمیں امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔ہمارے ساتھ چین، روس ،ایران جیسے ممالک کھڑے ہیں۔ہمیں ان کی طرف جانا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کودھمکی دی ہے لیکن ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم کہاں ہیں؟چوہا کدھر ہے؟
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...