https://goo.gl/6jJvea
پاکستانی معاشرے میں آئے دنوں نئے نئے جرائم اور قصے کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے ایک بلیک میلنگ کا ناسور بھی ہے جو ہمارے معاشرے میں بری طرح رچ بس چکا ہے اور جرائم پیشہ افراد اس کے ذریعے معصوم لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان کی عزت سے کھیلنے اور پیسوں کے لئے مجبور کرتے ہیں۔
سی بلیک میلنگ سے تنگ آکر کچھ لڑکیاں تو موت کو گلے لگا لیتی ہیں جبکہ بعض اسی بلیک میلنگ کا شکار ہوکر اپنی عزت گنوا بیٹھتی ہیں۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرعام‘ میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے لایا گیا جب ایک بلیک میلر لڑکی کو ڈرا دھمکا رہا تھا اور بلیک میل کرتا تھا۔پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ محسن نامی بلیک میلر نے ایک لڑکی کو تصویروں اور ویڈیوز کی بناء پر بلیک میل کرنا شروع کردیا اور لڑکی کو کہتا رہا کہ اس کے پاس اس کی تصاویر اور ویڈیوز ہیں ابھی اکیلی ملنے آجاؤ ورنہ تمہارے ماں باپ کو تصاویر او رویڈیوز دکھا دوں گا“۔
لیکن پھر بعد میں انکشاف ہوا کہ جن تصاویر اور ویڈیوز کو وجہ بنا کر وہ لڑکی کو بلیک میں کررہا تھا وہ تو اس کے پاس تھی ہی نہیں۔لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ سافٹ ویئرانجینئر ہے اور بغیر کسی تصویر اور ویڈیو کے لڑکی کوبلیک میل کرتا رہا جبکہ لڑکی بلیک میلر کے رات کے تین تین بجے بھی فون سننے پر مجبور ہوگئی۔ایسے واقعے ہمیں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ لڑکیوں کو ایسے عناصر سے بچ کر رہنے کی نا صرف ضرورت ہے۔
بلکہ اگر ان کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آئے اس کو چھپانے کی بجائے فوری طور پر اپنے گھر والوں کو بتائے اور پولیس کو اس بارے اطلاع دی جائے تا کہ ایسے واقعات سے بہترطریقے سے نمٹا جاسکے۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
ابھی اکیلے ملنے آجائو ورنہ تمہارے ماں باپ کو بتادوں گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment