https://goo.gl/ssNLsX
نوجوان لڑکی کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجنے والے بھارتی بزنس مین کا غالباً یہ خیال تھا کہ ایسی تصاویر کی بناءپر صرف خواتین کو بلیک میل کیا جاتا ہے، مگر یہاں گیم الٹ ہو گئی اور لڑکی نے بزنس مین کو ایسا دھمکایا کہ بیچارہ بدنامی کے خوف سے پورے ایک کروڑ ر بھارتی روپے لٹوا بیٹھا. اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ بزنس مین کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل گاڑی خریدنے کیلئے ممبئی آیا تھا جہاں ایک دوست کے ذریعے اس کی ملاقات ایک نوجوان لڑکی سے ہوئی.
لڑکی اس کا استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ آئی اور بتایا کہ وہ ایک ائیرلائن کیلئے کام کرتی ہے اور اسے اپنے ساتھ لے کر شوروم گئی.دوران گفتگو لڑکی نے ذکر کیا کہ اس کی والدہ بیمار ہیں اور وہ اس کے علاج کیلئے رقم جمع کرنے میں مشکلات کی شکار ہے جس میں بزنس مین نے فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے 15ہزار روپے اس کے حوالے کر دئیے. اس ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان فون پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا اور جلد ہی دوستی بھی ہو گئی. کچھ ہی عرصے میں جنسی نوعیت کی گفتگو اور پھر قابل اعتراض تصاویر کا تبادلہ بھی ہونے لگا. ایک موقع پر لڑکی نے بزنس مین کو اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں تو اسے بھی ایسی ہی تصاویر بھیجنے کو کہا. بزنس مین کی شامت آئی تھی کہ اس جال میں پھنس گیا اور اسے اپنی برہنہ تصاویر بھیج دیں. چالاک لڑکی تو اسی موقعے کی تلاش میں تھی.
اس نے آئے روز تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دے کر رقم کا تقاضہ شروع کر دیا. برہنہ تصاویر کی بناءپر خاتون نے اسے خوب بلیک میل کیا اور چند ماہ کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپیہ لوٹ لیا.اس سے زیادہ دینے کی بزنس مین کی ہمت نہ رہی تو بالآخر وہ فریاد لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا. پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، تاہم لڑکی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا.
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Showbiz News, برہنہ, تصاویر, تمہاری, دنیا, دکھادوں, شوبز, فوری, میرے, ورنہ, پاس, کام, کردو, کو, گی, ہیں, یہ
Friday, 26 January 2018
’میرے پاس تمہاری برہنہ تصاویر ہیں، فوری یہ کام کردو ورنہ دنیا کو دکھادوں گی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment