https://goo.gl/z7v8uD
ڈیووس: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک نے خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑ دیا ہے، اس منصوبے سے باہمی رابطوں کوفروغ دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وزیر خارجہ، اطلاعات، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزرائے مملکت بھی موجود تھے.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، عالمی اقتصادی فورم عوامی رابطوں کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، فورم میں مختلف ممالک کے رہنماؤں معیشت دانوں سے ملاقات ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین تعلقات مضبوط ہوئے، ہم نے ہر فورم پر چینی صدر کے سی پیک وژن کو اجاگر کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اورامریکا دونوں کے ساتھ دیرپا تعلقات ہیں، پاکستان دونوں سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے.
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم قوم کے مستقبل کے لئے کام کررہے ہیں، مشرقی اورمغربی دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کئے ہیں۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے ہم نے چین سے تعلقات کومزید مضبوط بنایا، البتہ سی پیک صرف پاکستان اورچین نہیں، پورے خطے کے لیے اہم ہے، امریکا سے بھی اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں.
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اعظم, اور, اہم, اہم ترین, خطے, سی, صرف, لیے, نہیں, وزیر, پاکستان, پورے, پیک, چین, کے, ہے
Friday, 26 January 2018
سی پیک صرف پاکستان اور چین نہیں، پورے خطے کے لیے اہم ہے: وزیر اعظم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment