Wednesday, 3 January 2018

شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں: بابراعوان

https://goo.gl/PZixfa
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔

نواز شریف کہتے تھے انصاف کا فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو گا لیکن اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ میں ہو گا، جو دعویٰ کرتے تھے مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ واپس آکر عوام کو بتائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پہلا این آراو پرویز مشرف نے دیا لیکن اب کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آراو کو قبول نہیں کرے گی، چوری کا مال لندن سے واپس پاکستان آئے گا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اندر, اور, بابراعوان, باہر, برادران, بلیاں, شریف, شیر, عدالت, پاکستان, کے, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...