https://goo.gl/ip9jhL
پاکستان سے کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرلیا اور وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ماضی قریب میں انعقاد پر کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی تاہم انسانی بنیاد پر قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی معاہدے کی 800 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔
سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحد پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات اور موجودہ حالات دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے لئے راہ ہموار نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ بھارت نے حال ہی میں ایشیا کپ کی میزبانی سے اس لئے صاف انکار کردیا تھا کہ اسے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی میزبانی کرنا پڑتی جب کہ بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم 2 مرتبہ بھارت سے سیریز کھیل چکی ہے تاہم بھارت نے معاہدے کے باوجود گرین شرٹس سے سیریز نہیں کھیلی۔
بھارت نے پاکستان کے ساتھ بگ تھری کے بعد جو ایم او یو سائن کیا اس کے تحت 2015 سے 2023 کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان 6 سیریز ہونا تھیں، جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس نقصان کی تلافی کرے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 3 January 2018
سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت کرکٹ نہیں ہو سکتی: بھارتی وزیرخارجہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment