https://goo.gl/DJuZLs
ترکی اورروس کے درمیان زمین سے فضا میں مارکرنےوالے دنیا کے خطرناک ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی اور روس کے درمیان زمین سے فضا میں مارکرنےوالے میزائل ’ایس400‘ دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے ہیں، ترک حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکےلئے اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
مبینہ طورپر ڈھائی ارب ڈالرمالیت کے اس معاہدے پر نیٹو اتحاد کو تشویش ہے،ترکی نیٹو اتحاد کا رکن ہے اور نیٹو معاہدے کے مطابق نیٹو میں شریک تمام اتحادی اپنے دفاعی سازوسامان اور اسلحہ کو دیگر اتحادیوں کےساتھ مشترکہ طور پر استعمال کے پابند ہوں گے جبکہ یہ ایس 400 میزائل سسٹم نیٹو کا حصہ نہیں ہے۔
معاہدے کے تحت روس ترکی کو ایس 400 میزائل سسٹم کی دو بیٹریز فراہم کرے گا جبکہ ترک فوج اس کو آزادانہ طورپراستعمال کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ستمبر میں اس ڈیل سے متعلق اور پیشگی ادائیگی کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 3 January 2018
روس ترکی کو دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم فراہم کرے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment