https://goo.gl/F9MsRL
دولت، کامیابی اور قابل رشک ازدواجی زندگی جیسی نعمتوں کے حصول کے لئے انسان کو بے حد تگ و دو کرنا پڑتی ہے، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ ان تینوں چیزوں کو باآسانی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس جلد شادی کرلیجئے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد کی ازدواجی صحت و مسرت غیر شادی شدہ افراد کی نسبت کہیں بہتر ہوتی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف فیملی سٹڈیز کی تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں ازدواجی طمانیت کی شرح 36 فیصد سے لے کر 39 فیصد تک ہوتی ہے جبکہ شادی شدہ افرا دمیں یہ شرح 50 فیصد سے بھی زیادہ پائی گئی ہے۔
اسی طرح شادی شدہ افراد زیادہ محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہیں اور ان کی اوسط آمدنی غیر شادی شدہ افراد سے واضح طور پر زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق کار اسے ”میرج پریمیم “ کا نام دیتے ہیں، یعنی یہ وہ مثبت تبدیلی ہے جو شادی کی صورت میں ہی آتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ افراد کی آمدنی غیر شادی شدہ افراد کی نسبت 10 سے 40 فیصد زیادہ ہوتی ہے جبکہ 50 سال کی عمر کو پہنچنے پر شادی شدہ افراد کے اثاثہ جات غیر شادی شدہ افراد کی نسبت تقریباً تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ صرف ازدواجی طمانیت اور دولت ہی نہیں بلکہ صحت کے اعتبار سے بھی شادی شدہ افراد فائدے میں رہتے ہیں۔ شادی کے بعد میاں بیوی نہ صرف عمومی طور پر ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں بلکہ بیماری کی حالت میں بھی انہیں بہتر دیکھ بھال میسر ہوتی ہے۔ اس کا نتیجہ نہ صرف جسمانی صحت بلکہ بہتر ذہنی صحت کی صورت میں بھی برآمد ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شادی شدہ افراد کی عمر غیر شادی شدہ افراد کی نسبت اوسطاً 10 سال زیادہ پائی گئی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Sci-Tech News, جلدی, جو, سائنس و ٹیکنالوجی, شادی, مرد, وہ, کرلیتے, ہیں
Wednesday, 3 January 2018
’جو مرد جلدی شادی کرلیتے ہیں وہ۔۔۔‘
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment