https://goo.gl/P4vPrP
سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً اسی فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اصلاحات پروگرام کے تحت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
سعودی موجودہ حکومت کی جانب سے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم حکومت نے مہنگائی سے متاثر ہونے والے 3.7 ملین سعودی خاندانوں کے لئے نقد رقم کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔
نقد رقم کی فراہمی کا اطلاق ملک میں رہنے اور کام کرنے والے تارکین وطن پر نہیں ہوگا جب کہ نقد رقم کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔
کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر توانائی نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ کے فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک ریال 37 ہلالہ (Halalah) ہوگی جو اس سے قبل فی لیٹر محض 75 ہلالہ تھی۔
جب کہ پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت دو ریال اور چار ہلالہ ہوگی جو اس سے قبل صرف 95 ہلالہ میں دستیاب تھا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Wednesday, 3 January 2018
سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment