https://goo.gl/6suJmL
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی چکوال آمد کے موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد میاں نوازشریف کو ہی چکمہ دے دیا،استقبال کے لئے جعلی نوٹوں کی بارش کردی گئی، نواز شریف اصلی سمجھ کر نوٹ لٹانے سے منع کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف چکوال میں کارکنان سے خطاب کرنے کے لیے پنڈال پہنچے تو کارکنان نے ان کا استقبال نوٹ نچھاور کر کے کیا مگر وہ نوٹ اصلی نہیں جعلی نکلے۔ نوٹ لٹانے کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، مذکورہ نوٹوں پر جملہ ’’ بچوں کا کھیل ‘‘ تحریر تھا، متوالوں نے اپنے لیڈر کے استقبال کو ہی کھیل بنالیا، میاں صاحب کارکنوں کو نوٹ نچھاور کرنے سے روکتے رہ گئے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, استقبال, امد, جعلی, سے, نااہل, نوٹوں, وزیراعظم, پاکستان, چکوال, کی
No comments:
Post a Comment