https://goo.gl/pjLwyw
عرب لیگ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے فلسطینی ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ القدس سے متعلق اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب لیگ میں شامل 6 ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کی زیرصدارت ہوا جس میں مصر،مراکش، سعودی عرب،یواے ای، فلسطین اوراردن کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اردن کے وزیرخارجہ نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا، امریکی صدر کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کی کوئی آئنی اور قانونی حیثیت نہیں ہے،فیصلے سے خطے میں تشدد بڑھےگا۔
اجلاس میں القدس کی حیثیت اور شناخت کی تبدیلی کے خلاف مزید مؤثر سفارتی اقدامات اپنانے پر اتفاق اور فلسطین کو ریاست تسلیم کرانے کیلئے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس فیصلے پربھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں آزاد وخودمختار فلسطینی ریاست جس کا دار الحکومت القدس کے قیام کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے۔
خطے اور فلسطین کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل کے لئے سفارشات مرتب کردی گئی ہے اور ان سفارشات کو رواں ماہ کےاختتام میں ہونے والی عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 8 January 2018
عرب لیگ کا فلسطین کو تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment