https://goo.gl/8qpsxZ
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اورشاہد کپور کی متنازعہ ترین فلم’’پدماوت‘‘آج بھارت میں ریلیز کردی گئی تاہم عدالتی حکم کے باوجود فلم پر چار بڑی یاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں مکمل طور پابندی عائد ہے جب کہ متعدد شہروں میں بھی فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں، البتہ بھارت
میں مشکلات کا کار ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں گرین سگنل مل گیا ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’پدماوت‘‘ نے بھارت میں آگ لگادیمیڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم کو ’’یو ٹیفیکیٹ‘‘جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے پاکستان میں ہرعمر کے افراد فلم دیکھ سکتے ہیں ۔ پاکستان سنسربورڈ آف فلم سنسر (سی بی ایف سی)کے چیئرمین مبشر حسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیچر فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہم لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کے معاملے پر بالکل بھی جانب دار نہیں ہیں۔ مبشر حسن نے سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ اس فلم پر اس لیے پابندی لگائی گئی تھی کیونکہ اس میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کی گئی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Friday, 26 January 2018
بھارت میں مشکلات کاشکار فلم ’’پدماوت‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment