Sunday, 21 January 2018

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

https://goo.gl/T7E1gE

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔



پاکستان ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس میں بدر منیر57، ریاست خان 48 اور نثار علی 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو شکست دی۔ بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 38 ویں اوورز میں پورا کیا۔ بھارت کی جانب سے سنیل رمیش 93 اور اجے ریڈی نے 62 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


اس جیت کے بعد پاکستان اور بھارت دو دو مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ جنوبی افریقا ایک بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ واضح رہے کہ اسے سے قبل بھی بھارت کی نابینا ٹیم نے 13 جنوری کو گروپ میچ میں 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان کی نابینا کرکٹ کونسل نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے لئے آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن، سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس اور بھارت کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی کو مدعو کیا تھا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...