Sunday, 21 January 2018

شمالی یورپ میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

https://goo.gl/3L9a3u

شمالی یورپ اِن دنوں شدید طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں کی لپیٹ میں ہے اور مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ آندھی اور طوفان سے جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیم میں درختوں اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں اور بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔


نیدرلینڈز میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے اور سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈانواں ڈول ہوتے رہے جبکہ ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منہ زور ہوائیں گھروں کی چھت پر لگی ٹائلز بھی اڑا لے گئیں، یہی نہیں بلکہ راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیئے۔


طوفانی ہواؤں کے باعث نیدرلینڈ سے جرمنی کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ آسٹریا میں بھی ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا۔ موسم کی شدت کے اثرات انگلینڈ سے رومانیہ تک نظر آئے اور برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ دوسری جانب بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر درخت گرنے سے انگلینڈ میں ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...