Sunday, 21 January 2018

کینیڈا کے صوبے سسکیچوان نے ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے متعدد نئے شعبوں میں

https://goo.gl/2sY5R7
اوٹاوا (نیو زڈیسک ) کینیڈا کے صوبے سسکیچوان نے ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے متعدد نئے شعبوں میں اسکل ورکر پروگرامز شامل کردیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سسکیچوان امیگرینٹ پروگرام کے تحت اعلان کیا گیا کہ اسکل امگریشن کے لیے شعبہ جات کی تعداد 35 کر دی گئی ہے۔سی ایم ای سی کی جاری کردہ

فہرست میں جو شعبہ جات شامل کیے گئے ہیں ان میں لینڈ اسکیپ اسیشلسٹ، الیکٹرونک سروس ٹیکنیشن، انڈسٹریل میکینکس، میٹا کیوٹرز، مشینسٹ، کیبنٹ میکرز، انڈسٹریل مکینکس، ہیوی ڈیوٹی ایکیوپمنٹ مکینکس، آٹو موٹرزسروس ٹیکنیشن، ٹرک اینڈ بس میکینکس، موٹر وہیکل ریپئرنگ کرنے والے ، ویلڈر، مینیجر ان نیوٹرل ، مینیجر ان اگریکلچر،سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرز، الیکٹرکل انجینئرز، انڈسٹریل انجینئرز، کمپیوٹر انجینئرز، آرکیٹکٹ، لینڈ سرویور، سافٹ ویئر انجینئرز ، ویب ڈیزائنر، سائیکولوجسٹ، سوشل ورکرز، ارلی چائلڈ ایجوکیشن اسسٹنٹ، میڈیکل لیبارٹری، ٹیکنولوجسٹ، میڈیکل سونوگرافر، مینیجر ان سوشل کمیونٹی، جیو لاجیکل اینڈ منرل ٹیکنیشن، بائیولوجسٹ، زراعت سے متعلقہ افراد، کیلئے مواقع موجود ہیں۔امیگریشن ترجمان کے مطابق سال 2018 کے لیے 2600 افراد کو سسکچوان میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جن کے دوخواست فارم وقفے وقفے سے جاری کیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...