https://goo.gl/Pn5Kvz
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بلیک اینڈ وائٹ کارنیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ نسلی امتیاز کے خاتمے کا پیغام عام کرتے کارنیول میں منچلوں نے جھومتے گاتے شرکت کی۔
کولمبیا میں رنگا رنگ کارنیول سج گیا۔ سالانہ کارنیول میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے دیو ہیکل جانوروں کی شکل کے فلوٹس پر رقص کرتے اور جھومتے گاتے رنگ بکھیرتے نظر آئے۔

رنگوں سے بھرپور اس کارنیول میں نسلی امتیاز اور کالے گورے کے فرق کو مٹانے کے لیے شرکا سفید اور کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شریک ہوئے۔


بلیک اینڈ وائٹ نامی اس کارنیول کا آغاز سنہ 2009 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد تمام نسلی و مذہبی تفریق کو مٹا کر یکجہتی و مشترکہ ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, امتیاز, اینڈ, بلیک, خاتمے, لائف-اسٹائل, لیے, نسلی, وائٹ, پیغام, کا, کارنیول, کولمبیا, کے
No comments:
Post a Comment