https://goo.gl/k9vuY1
کیلی فورنیا: موبائل فون کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے غلطی کی تصدیق کرتے ہوئے گروپ چیٹ میں ’پرائیوٹ رپلائی‘ کا فیچر فی الحال ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں 2 فیچرز متعارف کروائے تاہم انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک فیچر فوری طور پر واپس لے لیا۔
موبائل فون کی سب سے بڑی مسیجنگ ایپ پر نظر رکھنے والے ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فچر گروپ میں کسی بھی صارف کو پرائیوٹ رپلائی کرنے کا فچر غلطی سے متعارف ہوگیا تھا جسے واپس ہٹا دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گروپ کے کسی بھی صارف کو پرائیوٹ جواب دینے کا فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، ماہرین اور صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو مشاہدہ کرنے کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ نے رواں ماہ 2 نئے فیچرز ویب ورژن کے لیے متعارف کروائے گئے تھے جس کے تحت صارفین اب گروپ میں آنے والے کسی بھی پیغام کا با آسانی پرائیوٹ جواب دے سکیں گے۔ دوسرے متعارف کروائے جانے والے فیچر کے تحت گروپ پر آنے والی تصاویر یا ویڈیوز کو بعد میں دیکھنے کے لیے دائیں بائیں کرنے کا آپشن بھی موجود ہے اور اس کی آزمائشی سروس جاری ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اعتراف, ایپ, سائنس و ٹیکنالوجی, غلطی, فیچر, لیا, لے, نے, واٹس, واپس, کا
Tuesday, 9 January 2018
غلطی کا اعتراف، واٹس ایپ نے فیچر واپس لے لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment