Tuesday, 9 January 2018

سعودی عرب میں مزید11شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا

https://goo.gl/j1NVTf
سعودی حکام نے وظیفہ بند کرنے پر احتجاج کرنے والے 11شہزادوں کو گرفتارکرلیا  جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے اہل خانہ کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے تاریخی شاہی محل قصرالحوکم میں حکومت کی جانب سے مالی اعانت میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کی بندش پر احتجاج کرنے کے الزام میں حکام نے کارروائی کرکے11شہزادوں کو گرفتار کرلیا جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے اہل خانہ کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔

حکام نے گرفتار شہزادوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی ہے تاہم کہا گیا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اور قواعدو ضوابط سب پر لاگو ہوتے ہیں کوئی شخص خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرپشن اور احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث کئی موجودہ اور سابق اعلیٰ حکام سمیت شاہی خاندان کے درجنوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے ۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...