https://goo.gl/ptSfrw
وفاقی وزیربجلی اویس لغاری کی ہدایت پر بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے نقائص کو دورکرنے کےلئے خصوصی ہنگامی رومز قائم کئے ہیں تاکہ اس سال مارچ کے اختتام تک ملک بھر میں دس فیصد تک لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ یقینی بنائی جاسکے۔
یہ ہدایات توانائی کے وزیر اویس احمد خان لغاری نےجمعرات کواسلام آباد میں متعلقہ حکام کے خصوصی اجلاس میں دیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہنگامی رومز کو سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کریں جو مانیٹرنگ کے مرکزی نظام سےمنسلک ہوں تاکہ وفاقی وزیر ذاتی طور پر نگرانی کرسکیں۔
وفاقی وزیر نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیا کہ طلب و رسد کا فرق پورا کرنے کے بعد یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ صارفین کو آئندہ گرمیوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔پیسکو نے بھی چیف انجینئر کی زیر نگرانی خصوصی مانٹیرنگ سیل قائم کیا ہے تاکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے شکایات کو دور کیا جاسکے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment