https://goo.gl/KHWwFN
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام کی عظمت رفتہ مسلمان ممالک سے باہر نکل کر اب غیر مسلم ممالک کے لوگوں کے دل بھی اپنی روشنی سے منور کرنا شروع ہو گئی ہے۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی تعدادمیں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ نیوز ی لینڈ کے ایک کھلاڑی نے بھی نہ صرف اسلام کی تعلیما ت سے متاثر ہو کر اسے قبول کر لیا ہے بلکہ
عمرے کی سعاد ت بھی حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کے نامور کھلاڑی سونی بل ولیمز اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے انہوں نے حرم کعبہ کے سامنے اپنی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو سے وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی نامور ٹیم یونین اسٹار کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے سے قبل قرآن مجید اور دینی احکامات کی تعلیماتپڑھنے کا آغاز کیا اور ان سے متاثر ہوکر 2009 سال قبل مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔رگبی کے نامور کھلاڑی حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے، انہوں نے کعبۃ اللہ کے سامنے تصویر بنا کر مداحوں کو عمرہ ادا کرنے کی خوش خبری سنائی۔دو روز قبل سونی بل ولیمز نے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کی بھی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد نبوی اور روضہ مبارک کی زیارت کا خوبصورت احساس‘۔انہوں نے جنت البقیع قبرستان کی زیارت کی اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بہت اچھی صبح جب میں نے جنت البقیع کی زیارت کی اور دعا بھی کی، شکریہ ان شیوخ کا جنہوں نے اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی دی‘۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق ولیم نے روانگی سے قبل ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم کوچ سے ملاقات کی اور انہیں عمرے کی شرعی اہمیت سے آگاہ کیا۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 21 January 2018
اللہ کا دین غالب آنے لگا ۔۔۔ نیوزی لینڈ کے مشہور ترین کھلاڑی بھی دائرہ اسلام میں داخل۔۔عمرہ بھی ادا کر لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment