https://goo.gl/MnMzaF
ماسکو(نیوز ڈیسک ) ویسےتو امریکی ادارے ٹیسلا نے2022 تک انسانوں کی پہلی کھیپ کو مریخ پر لے جانے کا اعلان کیا ہے، تاہم امریکا کے حریف ملک روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022ء تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرے گا، اس ہوٹل میں لائونج ایریا بھی ہوگا جس میں 16؍ انچ کی کھڑکی ہوگی جبکہ دو ہائیجین اور میڈیکل اسٹیشن
بھی ہوں گے، سیاحوں کی صحت کیلئے انہیں ورزش کے آلات اور وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022ء تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرے گا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے اس سلسلے میں تحقیق کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، خلا میں گردش کرتے اس پرتعیش ہوٹل (لگژری آربیٹل سوئیٹ) میں چار کمرے ہوں گے جن میں سے ہر ایک حجم دو مکعب میٹرز ہوگا۔ کمرے میں زمین کو دیکھنے کیلئے روشن دان بھی ہوگا لیکن یہاں قیام سستہ نہیں ہوگا، سیاحوں سے ایک سے دو ہفتے کے قیام کیلئے 40؍ ملین ڈالرز ( تقریباً 4؍ ارب 42؍ کروڑ 35؍ لاکھ روپے) فی کس وصول کیے جائیں گے جبکہ ایک ماہ کے قیام کیلئے اضافی 15؍ ملین ڈالرز وصول کیے جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Sunday, 14 January 2018
اب خلامیں ہوگی فائیوسٹارہوٹل کی تعمیر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment