https://goo.gl/JVH9oQ
امریکہ نے افغانستان کے استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس خواہش کا اظہار امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے پیر کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں کیا۔
امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمسایہ اور خطے کا اہم ملک ہونے کے ناطے افغانستان میں امریکی حکمت عملی کی کامیابی کے لئے پاکستان کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کی کاوشوں میں رابطے کی بہتری کے لئے فریقین کے درمیان خفیہ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پیش رفت کی ضرورت ہے۔امریکی وفد کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جن کی بدولت ملک میں سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وفد کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی جامع کارروائیاں پورے خطے کے امن و سلامتی میںبھی اہم کردار ادا کریں گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعتراف, امریکہ, خاتمے, دہشت, لئے, پاکستان, کا, کوششوں, کی, کے, گردی
No comments:
Post a Comment