https://goo.gl/ks2tpa
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ سے سب ہی واقف ہیں جو اپنی خوبصورتی، معصوم چہرے اور کام سے انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ کوئی ڈرامہ ہو یا مارننگ شو ان کی دل و جان سے کی گئی اداکاری سب کو بھا جاتی ہے اور ہر کوئی بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔خیر! اب معاملہ یہ ہے کہ ان کی تعریف تو سب ہی کرتے ہیں مگر ایک ”متنازعہ“ تصویر سامنے آنے پر تعریف کرنے والے
ہی ان پر تنقید کرنے لگے ہیں۔ صنم بلوچ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں ”سلیولیس“ یعنی بازوؤں کے بغیر شرٹ اور پینٹ پہنے کھڑی ہیں اور بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔بہت سے لوگوں نے یہ تصویر دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کی کہ وہ ناصرف خوبصورت اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے اپنی فٹنس کو بھی خوب بحال کر رکھا ہے لیکن بہت سے پاکستانیوں کو یہ تصویر بالکل بھی اچھی نہ لگی اور پھر وہی ہوا تو سوشل میڈیا پر ہوتا ہے، توپوں کا رخ صنم بلوچ کی جانب ہو گیا اور جس کے من میں جو آیا، لکھ دیا۔ایک صارف کا کہنا تھا ”یہاں یہ جینز پہن کر کھڑی ہے اور رمضان میں دوپٹہ اوڑ لیتی ہے۔۔۔ کتنی منافق ہے یہ۔۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس بنیاد پر مضان شو کی میزبانی کرتی ہے“کچھ صارفین نے انہیں مختلف ناموں سے پکارنا شروع کر دیا۔ مثال کے طور پر ایک صارف نے لکھا ”چھچھوری، بہت بڑی ڈرامے باز، حد سے زیادہ خود اعتماد عورت۔۔۔“ایک صارف نے تو ماہرہ خان کو بھی ”رگڑا“ لگا دیا اور لکھا ”اس کو کیا ہو گیا اچانک۔۔۔ ماہرہ خان کی ہوا اس کو بھی لگ گئی کیا“کچھ صارفین نے ان کی تعریف تو کی مگر ساتھ ہی مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا ”اگرچہ یہ بہت پیاری لگ رہی ہے لیکن میں نے پہلی مرتبہ اسے بغیر بازوؤں کے لباس میں دیکھا ہے۔۔۔ مجھے یہ امید نہیں تھی“ایک اور صارف کا کہنا تھا ”کہ
اسے بھی دیگر ڈرامہ کوئنز کا اثر ہو گیا ہے“ایسا نہیں کہ تمام لوگوں نے ہی انہیں برا بھلا کہا بلکہ کچھ لوگوں نے ان کی حمایت بھی کی جیسا کہ ایک صارف کا کہنا تھا ”اوہ میرے خدا! وہ ایک اداکارہ ہے لیکن آپ لوگ تو ایسے بات کر رہے ہیں کہ جیسے وہ کوئی عالمہ ہے اور حجاب چھوڑ کر مغربی لباس پہن لیا ہے؟اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور رمضان میں وہ بالکل ٹھیک کرتی ہے کیونکہ لوگ ہمیشہ اپنے اردگرد کے ماحول کے مطابق ہی کپڑے پہنتے ہیں“ایک صارف کا کہنا تھا ”اگر صباءقمر نے ایسا لباس پہنا ہوتا تو ہم نے لازمی انہیں ورسٹائل ملکہ کہنا تھا لیکن اب صنم بلوچ نے یہ لباس پہنا ے تو ہر کوئی صدمے میں ہے کہ یہ دوپٹہ اوڑھ کر کیسے رمضان شو کی میزبانی کر سکتی ہے۔ ہر اداکارہ ایسا کرتی ہے حتیٰ کہ اگر کوئی صباءقمر سے مہذب لباس پہن کر رمضان شو کرنے کو کہے گا تو وہ بھی انکار نہیں کرے گی“
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Friday, 19 January 2018
”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment