https://goo.gl/S8RSzo
برطانیہ میں ایک خاتون نے دنیا کو اس وقت حیران کردیا جب اس کا کینسر جڑ سے ختم ہوگیا۔ اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ تمام علاج سے تنگ آکر اس نے ہلدی استعمال کی جو مشرق کے مصالحہ جات میں کم و بیش لازمی مقام رکھتی ہے۔ ملازمت سے ریٹائرڈ شدہ خاتون ڈینیک فرگوسن کو 10 سال قبل بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہیں خون کا سرطان مائیلوما لاحق تھا جس میں خون کا پلازما متاثر ہوتا ہے۔ ان پر کیموتھراپی ناکام ہوگئی اور اسٹیم سیل سے علاج بھی کارگر ثابت نہ ہوا۔ مایوس ہونے کے بجائے ڈینیک نے روزانہ ایک کیپسول کھانا شروع کردیا جس میں ہلدی کے سب سے اہم جادوئی مرکب ’سرکیومن‘ کی 8 گرام مقدار شامل تھی جو ہلدی کے دو چمچوں کے برابر ہے۔ سرکیومن، ہلدی کا سب سے اہم معالجاتی جزو ہے اور ہلدی کے ایک بڑے چمچمے میں اس کی 3 سے 4 گرام مقدار موجود ہوتی ہے۔
ڈینیک کا کینسر دوسری مرتبہ پلٹ کر آیا تھا اور تیزی سے پھیلتے ہوئے اب کمر سمیت پورے بدن میں زبردست تکلیف کی وجہ بن رہا تھا۔ اس کیفیت میں مریض مشکل سے پانچ سال بھی زندہ نہیں رہ پاتا۔ اس کیفیت پر برطانیہ میں بارٹس این ایچ ایس ٹرسٹ میں خون کے ممتاز ماہر ڈاکٹر عباس زیدی نے کہا ’روزانہ سرکیومن کھانے کے بعد اب یہ خاتون نارمل اور بہتر زندگی جی رہی ہیں۔‘ برطانوی ماہرین اب اس خاتون کا بغور تجزیہ کررہے ہیں اور اسے برٹش میڈیکل جرنل کیس رپورٹس میں شائع کیا گیا ہے۔ ہلدی میں موجود سرکیومن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 50 سال سے سرکیومن پر 50 سے زائد طبی ٹرائلز سامنے آچکے ہیں۔ سرکیومن پھیپھڑوں کے امراض، پتے کے سرطان، دل کی بیماریوں، آنتوں اور چھاتی کے کینسر، ڈپریشن اور دیگر خطرناک امراض سے بچاتا ہے اور یہ بات اب ثابت بھی ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ گٹھیا کے مریضوں میں آپریشن کے بعد انہیں تیزی سے ٹھیک بھی کرتا ہے۔ ہلدی کا شوخ پیلا رنگ بھی سرکیومن کی وجہ سے ہی ہوتا ہے اور کیمیا کی زبان میں اسے ’’پولی فینول‘‘ بھی کہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے کھانوں میں ہلدی کا استعمال عام ہے۔
ڈینیک فرگوسن کو 2007ء میں خون کا سرطان تشخیص ہوا تھا اور وہ موت کے قریب تھیں جبکہ 2011ء میں انہوں نے سرکیومن کا استعمال شروع کیا تھا۔ دوسری جانب بعض ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ کینسر کے مریضوں کو دیگر ادویہ کے ساتھ ہلدی بھی استعمال کرائی جائے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Saturday, 6 January 2018
برطانوی خاتون کا ہلدی کے ذریعے کینسر ختم کرنے کا دعویٰ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment