Sunday, 7 January 2018

بھارت: فنڈز میں خورد برد: لالو پرساد کو قید کی سزا سنادی گئی

https://goo.gl/4bGV5g

بھارت کے اہم اپوزیشن رہنما اور مشرقی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو فنڈز میں خورد برد کے کیس میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق 69 سالہ لالو پرساد یادو ریلوے کے وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ بہار میں انہیں نچلی ذات کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھانے پر کافی شہرت بھی حاصل ہے۔



گزشتہ ماہ انسداد کرپشن عدالت نے لالو پرساد کو سرکاری فنڈز سے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر چوری کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ 2013 میں ایک اور عدالت نے لالو پرساد یادو کو، 20 سال کے عرصے تک بہار حکومت کے خزانے سے جعلی ادویات اور مویشیوں کے لیے چارہ کے لیے دھوکہ دہی کے ذریعے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے نکالنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مال مویشیوں کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے متعارف کرائی جانے والی اس اسکیم حکومت کے خلاف سازش کرنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں درجنوں سیاستدانوں اور سرکاری عہدیداران کے خلاف تقریباً 60 کیسز دائر کیے گئے تھے۔


الزامات کی زد میں آنے والے ان افراد پر بڑے پیمانے پر مویشیوں کے ریوڑ ظاہر کرکے ان کے چارہ اور دوائیوں کے لیے سرکاری رقم حاصل کرنے کا الزام تھا۔ مویشیوں کے چارہ کی اسکیم کے لیے 10 ارب روپے (15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) مختص کیے گئے تھے۔ لالو پرساد نے خورد برد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ’سیاسی انتقام‘ قرار دیا۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...