Tuesday, 23 January 2018

جرمنی نے سعودی عرب پر بڑی پابندی لگادی

https://goo.gl/n44e3y

یمن کی جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے الزامات کے تحت سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک شدید دباﺅ کا شکار تھے جس کے نتیجے میں اب جرمنی نے پہل کرتے ہوئے سعودی عرب کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے سعودی عرب سمیت یمن کی جنگ لڑنے والے تمام فریقین کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ پابندی یمن میں 5 ہزار سے زائد عام شہریوں کی ہلاکت کے باعث لگائی گئی۔



گزشتہ کچھ عرصے سے جرمنی کی اپوزیشن جماعتیں ان ممالک کو اسلحے فروخت کیے جانے پر شدید تنقید کر رہی تھیں جن کا انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ ناگفتہ بہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کو اسلحے کی فروخت مجرمانہ فعل ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے جو یمن کی جنگ کے فریقین میں جرمن اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے۔ اس حوالے سے جرمن حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ ”یہ پابندی پارلیمانی جماعتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد لگائی گئی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...