Sunday, 28 January 2018

ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ ظاہر کرنے والا ٹیسٹ

https://goo.gl/sFwDkq
امراض قلب یا خون کی شریانوں میں پیچیدگیاں دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور عام طور پر انہیں پکڑنا آسان نہیں ہوتا۔

مگر ایک معمولی سی کوشش سے آپ خون کی شریانوں کے امراض کے خطرے کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو بس ایک سے دو منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ خرچہ بھی کوئی نہیں ہوتا۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

نارتھ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ طریقہ کار بتایا گیا۔

تحقیق کے مطابق فرش پر بیٹھ جائیں جبکہ کمر اور سر کو دیوار سے لگالیں۔

اس کے بعد آگے کی جانب جھکیں اور اپنی انگلیوں سے پیروں کو چھونے کی کوشش کریں۔

اگر تو آپ کی انگلیاں پیروں کو چھونے میں ناکام رہے بلکہ بہت دور رہیں تو یہ خون کی شریانوں کے مسائل کے خطرے کی گھنٹی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لچکدار جسم لچکدار شریانوں کی پیشگوئی ثابت ہوتا ہے جبکہ غیرلچکدار ہونا خطرے کی علامت ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی طور پر لچک سے محروم یا اس ٹیسٹ میں اپنے پیروں کو چھونے میں ناکام رہنے والے افراد کی شریانیں اکڑن کا شکار ہوتی ہیں۔

جب شریانیں لچکدار ہوتی ہیں تو ان میں خون کا بہاﺅ آسانی سے ہوتا ہے جبکہ اکڑن کی شکار شریانیں جو جسمانی طور پر سرگرم نہ رہنے یا تمباکو نوشی جیسی نقصان دہ عادات کا نتیجہ ہوسکتا ہے، دل کے لیے خون کو پمپ کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب دل کو اپنے کام کرنے میں مشکل کا سامان ہو تو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...