https://goo.gl/pHkX3T
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زندگی کا ایک نمایا ں پہلو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد کے لئے ان کی خدمات ہیں۔ ان کے قائم کردہ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے عمران خان کا ساتھ شوبزستاروں سمیت زندگی کے نمایاں شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی دیتے ہیں۔
گزشتہ دنوں دبئی میں شوکت خانم کینسراسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے منعقدہ تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان، مایا علی، فخرعالم سمیت بہت سے اداکار موجود تھے۔ اداکارہ مایا علی نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر عمران خان کی کدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک پیغام لکھا۔
اپنے پیغام میں مایا علی نے لکھا کہ ’’عمران خان وہ ہیں جنہوں نے ایک خواب دیکھا، خود پر بھروسہ کیا۔ وہ ، وہ ہیں جو کچھ کرنا چاہتاتھا لیکن اپنے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے۔ اور عمران خان وہ آدمی ہیں جس نے اپنے خواب کو پورا کیا۔ جس نے جو کہا تھا وہ کردکھایا اور سب کو بتا دیا کہ اگر آپ اپنے ارادوں میں سچے ہیں تو اللہ تعالیٰ خود پی راستہ بنا دے گا۔ اور ہم سب ان کا خواب پورا ہونے کے گواہ ہیں‘‘۔
مایا نے مزید لکھا کہ میں گزشتہ دو سال سے شوکت خانم اسپتال سے وابستہ ہوں، اور یہ میں خوش قمستی ہے کہ میں اس عظیم مقصد میں ان کے ساتھ ہوں۔ کینسر میں مبتلا ہزاروں افراد کو بچانے کے لیے سب متحد ہوکرعمران خان کا ساتھ دیں۔ شکریہ سرعمران خان‘‘۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Sunday, 28 January 2018
عمران خان کیلئے مایا علی کا خوبصورت پیغام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment