Thursday, 4 January 2018

شمالی کوریا! میرے پاس زیادہ بڑا اور طاقتور جوہری بٹن ہے، ٹرمپ

https://goo.gl/UYp5Sf

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی دھمکی کے جواب میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار چلانے والے بٹن سے ‘زیادہ بڑا ’ بٹن ہے۔



دوسری جانب واشنگٹن نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے امکانات کو بھی مسترد کردیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں امریکا کی مندوب نیکی ہیلی نے واضح کیا کہ واشنگٹن شمالی کوریا کو بطور جوہری ملک ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (2 جنوری کو) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے سال نو کے موقعے پر ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘امریکا کسی بھی صورتحال میں جنگ کا آغاز نہیں کر سکتا کیوں کہ جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن ہر وقت ان کی میز پر موجود ہوتا ہے۔’


فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے مذکورہ بیان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ پر جواب دیا تھا کہ ‘مفلوک الحال اور بھوک کی ماری حکومت کے صدر کو کوئی بتائے کہ میرے پاس بھی جوہری ہتھیار کا بٹن ہے اور میرا والا بٹن زیادہ بڑا، زیادہ طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہے۔‘ جزیرے نما کوریا میں بڑھتے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے حوالے سے جنوبی کوریا نے کِم جونگ ان کے ساتھ مذاکرات کے لئے 9 جنوری کی تاریخ کو اہم قرار دیا ہے۔ تاہم امریکا نے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی سنجیدگی پر سوالات اٹھا دیئے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ چند مہینوں میں مجموعی طور پر 6 جوہری میزائلوں کا تجربہ کرکے عالمی برداری کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیانگ یانگ کا چھٹا میزائل تجربہ ہائیڈروجن بم کا تھا۔ میزائل ٹیسٹ کرنے کے خلاف امریکا نے نئی اقتصادی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سخت رویہ اختیار کیا لیکن شمالی کوریا نے جوہری پروگرام پر اٹھنے والے تمام تر اعتراضات اور پابندیاں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ‘شمالی کوریا کا جوہری پروگرام امریکی جارحیت کے خلاف دفاعی بنیادوں پر ہے’۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...