Sunday, 21 January 2018

برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

https://goo.gl/PRF3g2

واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔


تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں اگلے ہفتے عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس ہوگا جہاں وزیراعظم تھریسا مے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاپتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہوں۔ دوسری جانب برطانوی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیراعظم تھریسا مے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدرڈونلڈٹڑمپ کو ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں امریکی صدر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے تنقید پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان پر توجہ دینے کے بجائے برطانیہ میں دہشت گردی پر توجہ دیں۔ واضح رہے کہ 12 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, امریکی, انٹرنیشنل, برطانوی, صدرسےملاقات, متوقع, وزیراعظم, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...