https://goo.gl/S1Hmrx
کراچی (آن لائن)گزشتہ برس پاکستان میں اپنے فنی کیریئر کی پہلی ہی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل دینے والی معروف فیشن ڈیزائنر و ڈرامہ پروڈیوسر ثنا شاہنواز نے اپنی ڈرامہ سیریل یہ کیسی محبت ہے کیلئے سارا خان کو سائن کرکے بھارتی ٹی وی فنکاروں کیلئے بھی نئی راہ نکالی تھی اداکارہ سارا خان ایک بار پھر پاکستانی ڈرامہ سیریل لیکن میں کام کرنے کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے کراچی پہنچی ہوئی ہیں ان کو دیگر کئی پاکستانی ڈرامہ پروڈکشنز اداروں نے بھی آفرزدے دی۔ اس سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد وہ نئی سیریل میں کام شروع کریں گی۔
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ان کی ممبئی سے زیادہ پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ مذکورہ سیریل میں ان کے ساتھ عتیقہ اوڈھو، فرحان اے ملاح، جنید عالم، نسرین قریشی، فردوس جمال، سدرہ جبار و دیگر فنکار کام کررہے ہیں۔بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی اور ان کی فلموں کی نمائش پر ملک گیر احتجاجی مہم کے باوجود پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری نے ایشیا میں پرامن فضااور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی فنکاروں اور شوبز سے وابستہ دیگر شعبوں کے افرادکیلئے اپنے در وا کردئیے ہیں۔ایک جانب بھارتی فنکار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں تو دوسری جانب ہمارے ڈرامہ اورفلم پروڈیوسرز اپنے پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے بھارت جاکر میوزک اور دیگر شعبوں کا کام کرانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے جس کا عملی مظاہرہ اکثر دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ برس بھارتی اداکار اوم پوری پاکستانی فلم میں کام کرنے پاکستان آئے جبکہ رضا مراد، پوجابھٹ و دیگر تفریحی و سیاحت کیلئے پاکستان آئے۔بھا رتی ٹی وی چینل کے مقبول پروگرام بگ باس شو سے شہرت کمانے والی ٹی وی اداکارہ سارا خان پاکستانی ڈرامہ یہ کیسی محبت ہے کی ریکارڈنگ کراکر واپس بھارت چلی گئی تھیں۔
Urdu Khabrain
Saturday, 27 January 2018
بھارتی اداکارہ سارا خان کو مزید پاکستانی سیریز میں کام کرنے کی آفرز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment