Saturday, 27 January 2018

دیگر سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی کرنا نہیں چاہتا: بلاول بھٹو

https://goo.gl/2TKhiX
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دوسرے سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کرنے کے بجائے ایک ہی بار شادی کریں گے۔

ڈیوس میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فقط ایک ہی شادی کرنا چاہتا ہوں، میری یہ خواہش نہیں کہ کچھ دیگر سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کروں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات قبل ازوقت ہوں یا اس کا انعقاد کل ہی کیوں نہ ہو، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔

پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشت گردی پر وسیع تناظر میں بحث ہونی چاہیے تاہم لگتا ہے بڑی طاقتیں انتہاپسندی اور دہشت گردی سے لڑنا نہیں چاہتیں ان بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنے اسٹریٹجک مفادات ہیں، ہمیں مودی یا ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے دہشت گردی سے لڑنا ہے جبکہ چار سال وزیرخارجہ نہ ہونے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے نہیں آیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بار, بلاول, بھٹو, دیگر, سیاستدانوں, شادی, طرح, نہیں, پاکستان, چاہتا, کرنا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...