https://goo.gl/8ErPXY
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل نے زینب قتل پر اپنے ردعمل میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے اور ناپسندیدہ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بچپن میں مجھے پہلے قاری صاحب اور ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر میرے والدین بدنامی کے ڈر سے خاموش رہے۔
نادیہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پیغامات میں بتایا کہ جب وہ ابھی صرف چار سال کی تھیں تب ان کے ساتھ پہلا برا واقعہ پیش آیا۔ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ قاری صاحب اور ڈرائیور کے بعد انتہائی تعلیمیافتہاونچے گھرانے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے قریبی شخص نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ خاندان کے قریبی شخص کے حوالے سے نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی شدہ اور لندن میں اپنا کامیاب بزنس چلا رہا ہے۔ نادیہ خود بھی اب شادہ شدہ اور چار بچوں کی ماں ہیں۔واضح رہے کہ نادیہ کا یہ بیان قصور میں زینب قتل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی بچی یا بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہو گا تو مجھے ایسا محسوس ہو گا کہ وہ میں ہوں اور میں کبھی ایسے واقعات میں چپ نہیں بیٹھوں گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Monday, 15 January 2018
بچپن میں پہلے قاری صاحب ، پھر ڈرائیور اور بعد میں خاندان کے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملک کی معروف صف اول کی اداکارہ کا دھماکہ خیز اعتراف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment