Monday, 15 January 2018

کترینہ کیف کے بعد سلمان خان ایک اور لڑکی پر مہربان ہوگئے، یہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

https://goo.gl/zDp46X
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو بھی فلم نگری میں متعارف کرا دیا۔سلمان خان فلمی دنیا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اب تک کئی ملکی و غیر ملکی چہرے فلم نگری کو دے چکے ہیں اور اب سلمان خان نے کترینہ کی بہن کو بھی

فلم نگری میں لانے کی ٹھان لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ایک عرصے سے سلمان سے اپنی بہن ازابیل کیف کو فلم نگری میں متعارف کرانے کی درخواست کر رہی ہیں جس پر اب سلومیاں نے حامی بھر لی ہے۔سلمان خان نے ازابیل کیف کو اپنے پروڈکشن کے بجائے ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم میں سورج پنچولی کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے تجویز کیا ہے جس پر پرڈیوسرز نے بھی حامی بھرلی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...