https://goo.gl/bNix5x
عدالت نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری ریفرنس میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہارون کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں این ٹی ایس منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری ریفرنس کی سماعت ہوئی، کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے افسران ڈاکٹر جنید ، ڈاکٹر اظہار حسین ، ڈاکٹر سہیل ، ڈاکٹر شاہد اعوان اور ڈاکٹر شیرزادہ خان عدالت پیش ہوئے جبکہ این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہارون عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
سماعت کے موقع پر اہم ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر این ٹی ایس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ڈائریکٹر این ٹی ایس کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ، کیس کی آئندہ سماعت تیس جنوری کو ہو گی۔
واضح رہے کہ این ٹی ایس کے افسران پر دو ارب پچہتر کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ہے، کیس میں شریک ملزمان کو عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا بھی حکم دیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, جاری, سروس, ضمانت, لانڈرنگ, منی, ناقابل, نیشنل, وارنٹ, ٹیسٹنگ, پاکستان, ڈائریکٹر, کیس, کے, گرفتاری
Saturday, 13 January 2018
منی لانڈرنگ کیس: ڈائریکٹر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment