Saturday, 13 January 2018

چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

https://goo.gl/WgbYco

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔


چئیرمین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔ اعلامیئے کے مطابق چئیرمین نیب نے راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ پلاٹوں کے نام پر عوام کی جمع پونجی لوٹنے میں معاون اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 3 ماہ میں 15 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کروڑوں روپے لے کر عوام کو واپس دلوائے ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...