Saturday, 13 January 2018

نماز پڑھنے سے جسم کے اس حصے پر کیا اثرات پڑ تے ہیں، نماز کا ایسا فائدہ بتا دیا کہ غیر مسلم بھی ایمان لانے پر مجبور ہوجائیں گے

https://goo.gl/nCjpgL
نیویارک(نیوز ڈیسک)اہل مغرب اسلام کے خلاف جتنا بھی بغض رکھتے ہوں لیکن یہ تو سچ ہے کہ سورج جب آپ کی آنکھوں کے سامنے پوری آب و تاب سے دمک رہا ہو تو اس کی روشن کرنوں کا انکار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اسلام کے سنہری اصولوں کے سامنے جدید سائنس کے سر تسلیم خم کرنے کی تازہ ترین مثال امریکا میں سامنے آئی ہے، جہاں

سائنسدانوں نے ایک جامع تحقیق کے بعد اعتراف کر لیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز ادا کرنے والے کمر، جوڑوں کے درد اور دیگر کئی مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔۔دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق سائنسی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف انڈسٹرئیل اینڈ سسٹمز انجینئرنگ‘ میں ایک تازہ ترین تحقیق ’’ این ایرگو نومک سٹڈی آف باڈی موشن ڈیورنگ مسلم پرئیر یوزنگ ڈیجیٹل ہیومن ماڈلنگ (An Ergonomic Study of Body Motion During Muslim Prayer Using Digital Human Modeling) ‘‘ کے نام سے شائع کی گئی ہے ۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے کمر کے درد سے نجات مل جاتی ہے ، جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے، جوڑوں کی لچک میں اضافہ ہو جاتا ہے ، اور جسم کی عمومی توانائی ، طاقت اور صحت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کیلئے کمپیوٹر ماڈلنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس کے ذریعے بھارتی ، ایشیائی اور امریکی مردو خواتین کی بڑی تعداد کی جسمانی حرکات کو نماز کی ادائیگی کے دوران مانیٹر کیا گیا۔ یہ تحقیق امریکی ریاست پنسلوانیا کی پین سٹیٹ بیرینڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی، جن کا کہنا ہے کہ نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنا کمر، جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے، بلکہ یہ پیچیدہ اعصابی بیماریوں کے لئے بھی شاندار علاج ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اثرات, اس, ایسا, ایمان, بتا, بھی, تے, جسم, حصے, دیا, سے, غیر, فائدہ, لانے, مجبور, مسلم, نماز, پر, پڑ, پڑھنے, کا, کہ, کیا, کے, گے, ہوجائیں, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...