Sunday, 28 January 2018

ثانیہ مرزا اگر شعیب کی دلہن نہ بنتیں تو کس بالی ووڈ ایکٹر سے شادی کرتیں؟

https://goo.gl/EpJ5xf

ٹینس کوئین بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں، انہوں نے 2003ءمیں 17 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹینس کیرئیر کا آغاز کیا۔ ثانیہ مرزا کو ہندوستان کی ٹاپ رینک خاتون ٹینس کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے انہیں صرف 20 سال کی عمر میں پدما شری ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔



ثانیہ مرزا نے 29 مارچ 2010 میں پاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک سے شادی کی۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی جوڑی مثالی ہے، اور وہ آپس میں بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ثانیہ مرزا کئی بالی ووڈ فنکاروں کی قریبی دوست ہیں اور اکثر بالی ووڈ کے ایونٹس میں شریک ہوتی رہتی ہیں۔


حال ہی میں ثانیہ نے مشہور پروگرام کافی وڈ کرن میں شرکت کی، جو میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئی۔ پروگرام کے دوران جب میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ اگر وہ شعیب سے شادی نہ کرتیں تو کس بالی ووڈ سٹار سے شادی کرتیں؟ جس کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں رنبیر کپور پسند ہیں، اگر شعیب سے شادی نہ ہوتی تو وہ رنبیر سے شادی کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...