https://goo.gl/ZCEjyU
اداکارہ فضا علی نے بیٹی کی خواہش پر اس کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرا دی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فضا علی کی بیٹی ٹی وی پر عمران خان کی تقاریر اور پروگرامز دیکھ کر ان کی مداح بن گئی تھی۔ اس نے اپنی والدہ سے بار بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہے جس پر فضا علی نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کی ایک بار عمران خان سے ملاقات کروا دیں جس پر مقامی رہنمائوں کی کوششوں سے فضا علی اور ان کی بیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی۔
دیگر سیاستدانوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھی نہ صرف عوام بلکہ کئی اداکار بھی مداح ہیں۔
اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
داکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں عمران خان اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کو سابق کرکٹر، ہیرو، عظیم انسان اور لیڈر قرار دیا۔
اگرچہ اداکارہ نے عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم سوشل میڈیا اور مختلف پاکستانی ویب سائٹس کے مطابق یہ ملاقات اداکارہ کی خواہش پر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فضا علی نے عمران خان سے یہ ملاقات اپنی کم سن بچی فرال کی خواہش پر کی، کیوں کہ وہ ماضی کے بہترین کرکٹر سے ملنا چاہتی تھیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات لاہور میں ہوئی، اور اس ملاقات کا اہتمام کرنے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment